تازہ ترینپاکستان

سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری، پولنگ 8 فروری کو ہوگی

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

Related Articles

Back to top button