پاکستانتازہ ترین

اعتماد میں لیےبغیرعبوری حکومت قبول نہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد(نمائندہ خصوص) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم شفاف انتخابات نہیں کراسکتے، اعتماد میں لئے بغیر عبوری حکومت قائم کی گئی تو مسترد کردیں گے۔اسلام آبادمیں تقریب سے جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کے صاحبزادے اسامہ غفور حیدری کے ختم قرآن پاک کی تقریب سے خطاب کررہے تھے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں عرصہ دراز سے طاقت کا استعمال کررہا ہے۔ اب پاکستان میں قانون سازی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرناچاہتا ہے انھوں نے کہا امریکا کا مقصد مسلم تہذیب کی تبدیلی ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور وہاں کوئی دہشتگردی نہیں ہورہی۔ دفاع کونسل پارلیمنٹ کے باہر اور ہم اندر اپنا حق ادا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پاکستان میں انرجی کرائسز سمیت تمام بحرانوں کی ذمہ دار دنیا کی سپرطاقتیں ہیں، سینیٹرطلحہ محمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker