پاکستانتازہ ترین

دھرنےمیں جشن کےنام پرعریانی،فحاشی جاری ہے،فضل الرحمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا کو سیاسی انتشار سے بچا رہی ہے، اگر کپتان کا چیلنج قبول کرلیں تو سارے صوبے میں ان کی حکومت آجائے، انہوں نے لگے ہاتھوں پی ٹی آئی کے دھرنے پر بھی تنقید کر ڈالی ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں جشن کے نام پر عریانی اور فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔  میڈیا سے گفت گو میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سیاسی انتشارسے بچارہے ہیں، کپتان کا چیلنج قبول کرلیا تو سارے صوبے میں ہماری حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لوگ ڈنڈوں میں کیلیں ٹھوک کر آئے ہیں، جشن کے نام پر عریانی اور فحاشی جاری ہے، قوم، وکلاء، سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کیلئے متحد ہیں، رقص وسرور کے لیے جمع ہونا سیاسی مظاہرہ نہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کی کوئی منطق نہیں، سیاسی قوتیں متحد ہیں اور دھرنے دینے والے تنہا ہیں، خیبرپختونخوا کو سیاسی انتشار سے بچا رہے ہیں، کپتان کا چیلنج قبول کرلیا تو سارے صوبے میں ہماری حکومت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button