
اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)مولانا فضل الرحمان نے بی این پی مینگل گروپ کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ جب امیدیں دم توڑنے لگتی ہیں تو مشاورت کی جاتی ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ اے پی سی میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس تصادم نہیں بلکہ مشاورت ہے۔ اے پی سی میں اپنا ایجنڈا پیش کریں گے۔ اے پی سی کل اسلام آباد میں ہوگی۔ عوام کو توقع ہے کہ مشاورتی عمل میں ان کے حقوق کی بات ہو گی۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدری کے حوالے سے اے پی سی میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان کو دعوت دی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو منصوبے کے حوالے سے خطرات اور خدشات ہیں جو کل بیان کریں گے۔