تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ: قدرتی آفات ومصائب عبرت کے لیے ہوتی ہیں، مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی

مانسہرہ(نامہ نگار)قدرتی آفات ومصائب عبرت کے لیے ہوتی ہیں ،مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی عذاب وآفات میں یہ ضروری ہوجاتاہے کہ انسان باری تعالیٰ کے حضور روئے اورگڑگڑائے اور اپنے گناہوں پہ صدق دل سے معافی کاخواستگار ہو۔پنجاب اورکشمیرمیں بہت زیادہ سیلاب کی وجہ سے نقصانات ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ان لوگوں کاسہارابنناہوگاوہ لوگ جواس وقت سرمایادار اورجاگیردار ہیں انہیں آج بھی غریبوں کی فکر نہیں ہے لاشیں ان کے دائیں بائیں سے بہہ کر جارہی ہیں انہیں نہ توغریب کے تن کی پرواہ ہے اورنہ ہی اس کے اہل وعیال کی ،قدرتی آفات کامقابلہ نہ اس سے پہلے کوئی کرسکاہے اور نہ ہی کوئی کرسکتاہے ان خیالات کااظہار مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ عنقریب ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جوانوارٹرسٹ کے زیر اہتمام متاثرہ علاقوں کادورہ کرے گی اوران کے نقصانات کاازالہ کرنے کی کوشش کرے گی مخیر حضرات اس کارِ خیر میں بھڑ چڑ کر حصہ لیں اورسائبان بننے کی حتی الوسع کوشش کریں

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل بھائی پھیرو روڈ حکومت کے منظور شدہ معیار کے مطابق بنائی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker