پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے، مولابخش چانڈیو

حیدر آباد(نامہ نگار) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کو مائنس ون کرنے کا خواب ضیاء اور مشرف نے بھی دیکھا تھا۔ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں عاشورہ کے جلوس کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نجی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اندرونی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے، جبکہ عمران خان کے اندر کا خوف ہے جو مائنس ون فارمولے کی بات کر رہا ہے۔ آدمی اپنے خوف کو مٹانے کے لیے دیگر لوگوں کے خوف کی بات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button