پاکستانتازہ ترین

کراچی: پیپلزپارٹی کیخلاف بننے والا اتحاد کچھ نہیں کرسکتا، مولا بخش چانڈیو

کراچی (مانیٹرنگ سیل) مشیر اطلاعات سندھ نے پیپلزپاری کیخلاف بننے والے اتحاد کو غیر مؤثر قرار دے دیا، مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں سندھ میں پیپلزپارٹی کا کوئی متبادل نہیں، صوبے میں انتشار سے ملک کو نقصان ہوگا، ہم نے کبھی کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد کچھ نہیں کرسکتا، سندھ میں پی پی کا کوئی متبادل نہیں، یہ لوگ بس جینے کیلئے جتن کررہے ہیں، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں، وہ بولے کہ ہم نے کبھی کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا، سندھ میں انتشار سے ملک کو نقصان ہوگا، وفاق پنجاب کو ہمیشہ جنت کا ٹکڑا بناکر پیش کرتا ہے، وفاق سندھ پر حملہ کررہا ہے، اگر ہمارا حتساب ہوگا تو ہم بھی تنقید کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پوچھا جائے شہباز شریف کے پاس کتنی وزارتیں ہیں؟، وزیر داخلہ پورے پاکستان کے وزیر داخلہ بنیں، وفاق سے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ویناملک کی فلم ’ممبئی 125 کلومیٹر‘ آئندہ ہفتے پاکستان میں ریلیزکرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker