تازہ ترینعلاقائی

ملک نازک موڑپرکھڑاہے وطن عزیز کیخلاف سازشیں عروج پرہے،مولانافضل الرحمن

molna fazalلاہور(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کراچی میں جامعہ علوم اسلا میہ بنو ریہ ٹاؤن کے استاد مفتی عبد المجید دین پوری اور مو لا نامفتی صالح محمد حافظ حسن اور دیگر افراد کے قتل کو بد ترین دہشت گر دی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت صرف بیا نات نہ دے بلکہ قاتلوں کو بے نقاب کرے اور انھیں کیفرے کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ایکشن لے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا نے کہا کر چی میں علما ء طلباء کو مسلسل ٹا رگٹ کیا جا رہا ہے لیکن حکمرا ن چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھے ہو ئے ہیں انہو ں نے کہا کہ یہ ایک گہری اور گہناونی سازش ہے حکو مت کا فرض ہے کہ وہ ان سازشو ں کو بے نقاب کرے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سرے عام پھانسی دے انہو نے کہا ہے کہ پورا ملک اس وقت زخمی ہے ایک طرف کراچی اور کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور دوسری طرف ڈرون حملے جاری ہے تیسری طرف عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے جاری ہے ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے وطن عزیز کیخلاف سازشیں عروج پر ہے ان حالات میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں آنا ہوگا۔دریں اثناء جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری اور مر کزی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان اور قاری محمد عثمان ،مو لا نامحمد غیاث،محمد اسلم غوری نے بھی مو لا نا مفتی عبد المجید دین پوری اور ان کے رفقاء کی شہدات کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے بھی مدارس کے علماء اور طلباء کو ٹارگٹ کیا گیا اگر حکومت ا ن ملز موں کو گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا دیتی تو آج کا یہ سانحہ نہ ہو تا انہوں کہا کہ ایم کیوں ایم ،اے این پی،پیپلز پارٹی کو اپنی نا می کا اعتراف کرتے ہو ئے حکومت سے مستعفی ہو جا نا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو کھیل کھیلے جا رہے ہیں یہ بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے حا لا ت اس طرف لے جارہے ہیں کہ پا کستان کو نا کام ریا ست بنا یا جاسکے ان سازشوں کا مقابلہ مذہبی اور سیا سی جماعتوں کو مل کر کر نا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  امریکا کا اپنی افواج 2016 کے بعد بھی افغانستان میں رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker