تازہ ترینعلاقائی

اولیا ئ اکرام کی شان میں گستاخی،جعلی مولوی کیخلاف ایف آئی آردرج نہ کرنے پراحتجاج

لاہور﴿ نامہ نگار ﴾ اولیا کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے جعلی مولوی ناصرمدنی المعروف پنے لا ل کے خلاف اہل علاقہ کاہنہ نو نے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تھانہ کاہنہ کے سامنے شدید احتجاج کیا اور مین فیروزپورروڈکو بلاک کردیا،بتایا گیا ہے کہ ناصر مدنی المعروف پنے لال جس کا کسی بھی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ کبھی وہابی،کبھی سنی،کبھی شیعہ کا روپ دھار لیتا ہے اور اولیائ کرام کی شان میں گزشتہ کئی سالوں سے گستاخی کررہا تھا۔گزشتہ روز تھانہ کاہنہ میں ناصر مدنی کے خلاف جب ایف آئی آر درج کروانے کے لئے ندیم جیلانی گیا تو تھانہ کاہنہ نے ایف آئی آر کو درج کرنے سے انکار کردیا۔جس پر اہل علاقہ کاہنہ مشتعل ہوگئے اور ناصر مدنی کے پتلے جلانے اور اسے گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے رہے جس سے مین فیروزپورروڈکئی گھنٹے تک بند کی گئی اور جعلی مولوی ناصر مدنی المعروف پنے لا ل کیخلاف شدیدنعرے بازی کی جاتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سینئر صحا فی رانا محمد سلیم کا آر یو جے اور ڈی یو جے ڈسٹر کٹ اوکاڑہ کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker