پاکستانتازہ ترین

حالیہ موسلا دھار بارشوں میں نواسی افراد جاں بحق، 8575 مکانات تباہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے نواسی افراد جاں بحق جبکہ اڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں، بارشوں سے 8575 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اسلام آباد میں محکمہ موسمیات، فلڈ کمیشن اور وزیر ماحولیاتی تبدیلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے، چئیرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹر ظفر قادر نے کہا کہ بارشوں سے نواسی افراد لقمہ اجل بنے، خیبر پختونخوا میں 33 بلوچستان میں 11، پنجاب میں 7، سندھ میں 4،، آزاد کشمیر میں 31 اور اسلام آباد میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اقدامات کے باعث جانی نقصانات کم رہے۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارشوں کے باوجود ڈی جی خان میں ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں،،، بارشوں کا پانی دو سے تین ہفتوں میں اتر جائے گا۔ این ڈی ایم اے کے حکام نے بتایا کہ ڈی جی خان میں متاثر ہونے وال تمام پل آج بحال کر دیئے جائیں گے،،، کچی کینال کے شگاف کو پر کرنے میں کم ازکم دو ہفتے کا وقت لگے گا،، جبکہ راجن پور میں مبارک کینال کا شگاف پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں یو ٹیوب پرپابندی کو دوسال مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker