پاکستانتازہ ترینسائنس و آئی ٹی

سال 2014 کا پہلا چاند گرہن 15اپریل کو لگے گا، اس سال کل4 سورج اور چاند گرہن ہوں گئے

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)ملک کے معروف ماہر علم رمل ،علم الااعداد علم نجوم پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے کہا ہے کہ سال 2014 کا پہلا چاند گرہن 15اپریل کو لگے گا۔ اس سال 2014میں کل4 سورج اور چاند گرہن ہوں گئے۔ 2دفعہ سورج گرہن اور 2 دفعہ چاند گرہن ہونگے. اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے بتایاکہ سا ل 2014ء کا پہلا مکمل چاند گرہن 15اپریل کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس کا آغاز 10 بجکر 57 منٹ پر ہو گا جب کہ مکمل گرہن 12 بجکر 46 منٹ اور ختم دوپہر 2 بجکر 34 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن برج میزان کے 25 درجے 15 دقیقہ پر لگے گا۔اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 3 گھنٹے 36 منٹ تک ہو گا۔یہ گرہن براعظم آسٹریلیا،انڈونیشاء،ملائیشاء،جاپان ،روس،امریکہ،الاسکا،پرتگال،سپین،مراکش،برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔برصغیر پاک و ہند کے ممالک پاکستان،بھارت ،چین،ایران،افغانستان،سعودی عرب سمیت ان ممالک میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ ان ممالک میں اس وقت دن کی روشنی ہو گی۔ سا ل 2014ء کا پہلا مکمل سورج گرہن 29اپریل کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق اس کا آغاز صبح8 بجکر 53 منٹ پر ہو گا جب کہ مکمل گرہن 11 بجکر 03 منٹ اور ختم دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن برج ثور کے 8درجے 51 دقیقہ پر لگے گا۔اس مکمل گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 22 منٹ تک ہو گا۔یہ سورج گرہن براعظم آسٹریلیا،انڈونیشاء،ملائیشاء سمیت دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔پاکستان سمیت تمام ایشائی ممالک براعظم یورپ،افریقہ اور امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔۔ تمام مسلمان سورج گرہن اور چاند گرہن کے وقت دو رکعت نماز نفل کسوف وخسوف ادا کریں اور اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ و خیرات کریں تاکہ اللہ تعالی ان کو اس کے برے اثرات سے محفوظ رکھے۔اور اللہ تعالی سے گڑاگڑا کر دعائیں مانگیں ۔ دنیا کے کسی بھی حصہ میں گرہن ہوں تو انکا حاملہ عورتوں پر ضرور اثر انداز ہو تا ہے۔گھر کے اندر چاقو،چھری،قنچی کا استعمال بالکل نہ کریں۔گھر کا دووازہ ،اسکو تالہ وغیرہ بھی نہ لگائیں گلے میں لاکٹ،چین بھی اتار دیں۔اور اپنے بال بھی کھول دیں تاکہ وہ ان گرہن کے اثرات سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکیں۔یہ چاند گرہن بھی مسائل میں گھیرا پاکستان کے سیاسی،معاشی اور دیگر کئی شعبوں پر اثر انداز ہو گا۔ قبل ازیں خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی متعدد پیشن گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام چاند اور سورج گرہن کے اثرات پوری دنیا میں پڑتے ہیں مگر جن ملکوں میں یہ نظر آتے ہیں ان پر گہرے اثرات مرتب ہو تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وارم اپ میچ: پاکستان نے انگلینڈکو چاروکٹ سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker