پاکستانتازہ ترین

ربیع الاول کاچاند نظرنہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 30 اکتوبر کو ہوگی

کراچی(پاک نیوز)پاکستان میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ جمعہ 30 اکتوبر کو منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر زیر صدارت کراچی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوئے۔مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو جبکہ عید میلاد النبی ﷺ جمعہ 30 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:حضرت فاطمہ کا مقام ومرتبہ کائنات کی تمام خواتین سے بلند اور اعلی ہے،مفتی ضیاء الحسنین

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker