
اسلام آباد(پاک نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔