پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کل چاند گرہن ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سال 2012 کا آخری چاند گرہن بدھ 28نومبر کو ہوگا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کل بدھ کی شام 5بج کر 15منٹ پر شروع ہوگا ، شام 7بج کر 34 منٹ پر مکمل گرہن ہوگا اور7بج کر 57منٹ پر چاندگرہن واضح طور پر دیکھا جاسکے گاجب کہ پاکستان میں چاندگرہن کا اختتام رات 9 بج کر 51منٹ پر ہو جائے گا۔اس بار خاص بات یہ بھی ہے کل گہنانے والا چاند پندرہویں شب کا چاند بھی ہے یعنی آج چاند کی چودہ تاریخ ہے، گویا چاند پورے جوبن پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن الاسکا، نیوزی لینڈ، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا ،فلپائن ، جاپان ،ملائشیا ، چین اور پاکستان کے بعض مشرقی حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا کے بعض ممالک میں چاند گرہن سورج غروب ہونے کے فوری بعد شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: پارٹی کے نظریاتی ورکرز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ،چوہدری ظہیر سلطان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker