تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

چانداورمریخ پرسبزیاں اگانے کا منصوبہ

بیجنگ (مانیٹرنگ سیل) چینی ماہرین فلکیات نے بیجنگ میں ابتدائی کامیاب تجربات کے بعد سیارہ مریخ اور چاند پر تازہ سبزیاں اگانے کی تیاریاں شروع کردیں۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بالائی خلاء پر چین 4 قسم کی سبزیاں اگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کے لئے 300 کیوبک میٹر کا کیبن استعمال کیا جائے گا، جس میں رہ کر خلاء باز خلائی مشنز کے دوران ہوا، پانی اور خوراک پیدا کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ نظام متوقع طور پر مریخ یا چاند میں بیسز کے قیام کی صورت میں استعمال کیا جائے گا۔ چائنیز خلائی ریسرچ و ٹریننگ سینٹر کے محقق ڈینگ یائی بینگ کے مطابق خلاء باز مستقبل میں خلائی بیسز میں آکسیجن اور تازہ سبزیاں کی سپلائی حاصل کرسکیں گے۔ خیال رہےکہ چین آئندہ سال چاند پر خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے جس کا مقصد مستقبل میں انسانوں کو وہاں بھیجنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ‏‪پوری قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے،وزیراعظم پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker