کراچی (نامہ نگار) رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الاول 14 جنوری بروز پیر اور عید میلا النبی 25 جنوری جمعہ کو ہوگی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں اور صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران ‘ محکمہ موسمیات اور فلکیات کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر کے کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی ٹھوس شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا یکم ربیع الاول 14 جنوری بروز پیر کو ہوگی اور عید میلاالنبیٍؐ 12 ربیع الاول 25 جنوری بروز جمعہ کو ہوگی
You must be logged in to post a comment.