پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا

کراچی(پاک نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج چاند گرہن ہوگا،اس سال چار بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر46منٹ پر شروع ہوگا جبکہ رات 12بج کر 25منٹ پر چاند مکمل طور پر گرہن میں ہوگا اور اس کا اختتام رات 2بج کر 4منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ یہ یورپ ، ایشیاء ، آسٹریلیا ، افریقہ ، جنوبی امریکہ ، بحر الکاہل ، بحر اوقیانوس اور بحر ہند اور انٹارکٹیکا سمیت بیشتر علاقوں سے بھی نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال چار بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا تاہم پاکستان میں ہونے والا یہ اس سال کا دوسرا اور اخری چاند گرہن ہے،پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب میں دیکھا گیا تھا،جس کا نظارہ پاکستان میں کیا گیا تھا،تاہم جولائی اور نومبر میں ہونے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: کرپٹ حکمرانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نازش الطاف

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker