تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:مون سون شجرکاری مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کےلئے تمام اقدامات کریں، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیف انجم نے کہا ہے کہ مون سون شجر کاری مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اقدامات کریں اور درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بوتل پام کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر محمود الحسن ضیائ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر ،ڈی او سوشل ویلفئیررانا محمد اشرف ،ڈی او زراعت چوہدری فاروق جاوید ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شہباز اختر،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد نواز سندھیلہ،ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ اور دیگر تمام متعلقہ افران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے تمام محکموں کے سربراھان کو ہدائیت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں بھی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کریں۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہرو دیگر متعلقہ افسران نے بھی پودے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button