تازہ ترینعلاقائی

مون سون بارشوں کے موقع پر ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں

moon soonکراچی (نامہ نگار)مون سون سیزن کی بارشوں کے موقع پر شہر کے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے بھرپور انداز میں تعاون کرتے ہوئے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں یہ بات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے ای ایس سی، سوئی سدرن گیس، پولیس اور ڈی ایم سیز کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیاز احمد سومرو، سینئرڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، ڈائریکٹر مشینری پول نعمان ارشد، ڈائریکٹر ایجوکیشن آفاق مرزا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈی ایم ڈی افتخار احمد خان، ایکس سی این ڈاکٹر مختار اے پلیجو، کے ای ایس سی کی جانب سے ظہیر ایچ رضوی، سوئی سدرن گیس سے سیدمسرور نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ شہر میں زیادہ بارشیں ہونی کی صورت میں بڑی شاہراہوں پر بڑی مقدار میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے جس کے لئے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کہا کہ شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کی مہم کو تیز کیا جائے اور بارشوں کے موقع پر تمام ضروری مشینری کی درستگی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مختلف ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے افسران سے کہا کہ وہ چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی، کلوٹ کی مرمت اور انڈرپاسز میں نکاسی آب کے کاموں پر بھرپور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے بذریعہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت رابطے میں رہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول 1339 عوام کی سہولت کے لئے 24 گھنٹے سروس فراہم کررہا ہے اور یہاں کے ای ایس سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے نمائندے بھی موجود ہوتے ہیں تمام سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کا مون سون سیز ن کے موقع پر اہم نمبرز اخبارات میں مشتہر کئے جائیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ زیادہ بارشیں ہونے کی صورت میں شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے نکاسی آب کے کاموں میں دشواریاں ہوتی ہیں اس کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سیوریج نالوں میں صفائی کی مہم کو تیز کیا جائے گا، متانت علی خان نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اسٹینڈ بائی جنریٹروں کا انتظام کیا جائے انہوں نے کہا کہ زیادہ بارش ہونے کی صورت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے ندی نالوں کے قرب و جوار کی آبادیوں کو زیادہ متاثرہ ہونے کی صورت میں اپنے اسکولوں میں عارضی رہائش فراہم کرے گی، سوئی سدرن گیس کمپنی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہر بھر میں اپنے ایمرجنسی اسکواڈ کو تیار حالت میں رکھے گی، متانت علی خان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ اور تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے محکمے ، مشینری، افرادی قوت اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے رپورٹ بنائیں انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز تمام بڑی شاہراہوں میں پانی کھڑا ہونے کی صورت میں اپنے تمام نکاسی آب کے پمپوں کو تیار حالت میں رکھے ، مرمت اور درستگی کے کام کو فوری طور پر انجام دے، متانت علی خان نے محکمہ میونسپل سروسز کو ہدایت کی کہ مون سون کی بارشوں کے موقع پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ایمرجنسی اسکواڈ اور ایمرجنسی رسپونس سینٹر کا عملہ مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد بدین روڈ پرگاڑی کی زد میں آ کر دوافراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker