پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

moon soonاسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت سے شہروں میں ساون کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جام پور اور کہروڑ پکا میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ شور کوٹ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی۔ نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رحیم یارخان میں مون سون کی پہلی بارش کے بعدموسم خوشگوار ہو گیا۔ آزاد کشمیرکے کئی شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، سبی، میرپورخاص اور سکھر ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، پشاور، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  این آر او عملدرآمد کیس:وزیراعظم کا جواب مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker