پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں منگل سے جمعرات تک قبل ازوقت مون سون بارشوں کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں منگل سے قبل از وقت مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، جو جمعرات تک جاری رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی بلوچستان، سندھ کے ساحلی علاقے، وسطی اور بالائی پنجاب میں منگل سے بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں، قبل از وقت مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اور مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اتوار سے شروع ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ بارشون کے پانی کو آبپاشی کے کیلئے استعمال کریں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے متعلقہ سول اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشون کے باعث سیلاب سے بچاوٴ کے اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  قصو:ڈی پی او قصور آصف شہزاد تبدیل ، عبدالغفار قیصرانی نئے ڈی پی او قصور تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker