پاکستانتازہ ترین

تھر کے موروں کی بیماری سندھ کے دیگر شہروں تک پھیل گئی

بدین(مانیٹرنگ سیل) تھرپارکرسے اٹھنے والی وبا رانی کھیت نے ڈگری اور بدین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،کئی پالتو موربیمارہوگئے اورآج بھی ایک مورمرگیا،ہلاک ہونے والے قیمتی موروں کی تعداد84 ہوگئی۔صحرائے تھرمیں رانی کھیت خوف اور خطرہ کی نشانی بن گئی ہے،دیہی علاقوں میں پیداہونے والی موروں کی اِس بیماری نے بدین اورڈگری میں بھی ڈیرے ڈالناشروع کردیئے۔کئی پالتو موروں کی زندگی خطرے میں آگئی۔بیماری پھیلتی جارہی ہے۔ٹیمیں بڑھانے پر کوئی تیار نہ دواکہاں سے لیں ،ٹیم کیسے بلائیں ،دیہات کے مکین پریشان ہیں، صرف چارٹیموں میں صر ف ایک ہی ڈاکٹر تین ٹیمیں بغیر ماہر ڈاکٹرکے اپنا کام کرنے میں مجبورہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ رانی کھیت کے خاتمے کے لئے مرغیوں کو بھی دوادینے کی ضرورت ہے جہاں سے یہ بیماری موروں میں پھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ڈینگی مچھرسےمحفوظ رہنے میں خواتین بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker