پاکستانتازہ ترین

تھر:مزید4مور مرگئے،ہلاکتوں کی تعداد124ہوگئی

کراچی(نامہ نگار) صحرائے تھر میں موروں کی ہلاکت پر قابو نہیں پایا جاسکا اور 23 روز میں موروں کی ہلاکتوں کی تعداد 124 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے تمام تر دعووٴں کے باوجود موروں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت اب تک قابو میں نہیں آسکی ہے، یہی وجہ ہے ،کہ تھر کے صحراوٴں میں چند روز قبل تک پنکھ پھیلا کر خوبصورت ناچ دکھانے والے موروں ،اب تڑپ تڑپ کر مرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ رات سے اب تک تھر پارکر کی تعلقہ مٹھی میں رانی کھیت نامی بیماری مزید چار موروں کی جان لے چکی ہے جس کے بعد 23 روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بیماری کی اصل جڑ مرغیاں ہیں،ان متاثرہ مرغیوں کے علاج کے بغیرموروں کو بچانے کے تمام اقدامات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی توجہ کے لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker