پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں اگلے ہفتےکےدوران شدید بارشوں کاامکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کےمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے ایک ہفتے کے دوران شدید بارشوںکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جو آئندہ ایک ہفتےمیں جنوب کی طرف پھیلے گا۔ مون سون اگلے2 ہفتوں تک فعال رہے گا،اکثر علاقوں میں اگلے 2ہفتوںکے دوران شدید بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،جنوبی ایشیاء میں مون سون اگلے2 ہفتوں تک فعال رہے گاجب کہ حالیہ سلسلے کی شدت میں ہفتےکے وسط میں اضافے کا امکان ہےاور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کو خبردار کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker