تازہ ترینعلاقائی

چیچہ وطنی:2موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 4 افراد سمیت7 افراد شدید زخمی

motar cycleچیچہ وطنی(نامہ نگار) چیچہ وطنی میں کھوئیاں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت7،لوگ شدید زخمی ہوگئے،ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ گاؤں10،گیارہ ایل ڈوگرانوالہ کے قریب رابطہ سڑک پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں نظام دین ساکن 163،نائن ایل،اسکا16سالہ بیٹاامجد علی،15سالہ بیٹی انعم ،20سالہ بھتیجا محمد امتیاز اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار محمد سرور ، محمد ساجد اورشاہدسکنائے10،گیارہ ایل شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا، دو زخمیوں کوتشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،مضروب محمدسرور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تاریخ پیشی پر تحصیل کچہری آرہا تھا جبکہ زخمی محمد امتیاز لاہور سے آنیوالے اپنے خاندان کے افراد کو گاؤں لیکر جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button