تازہ ترینعلاقائی

رحیم یار خان:موٹر سائیکلوں کے تصادم میں کمسن بچے سمیت 6افراد جاں بحق

motar cycleرحیم یار خان(نامہ نگار) تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں کے تصادم دو سالہ کمسن بچے سمیت 6افراد جاں بحق دو کمسن بچیوں سمیت تین افراد زخمی۔ہلاک ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی بھی شامل۔تفصیل کے مطابق 10محرم کے روز محلہ عثمانیہ ،کالونی امانت علی کا رہائشی نوید عثمان اپنی بیوی انیلہ ،تین سالہ بیٹے محمد داؤد اور بھائی وسیم عثمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سسرالیوں کو ملنے احمد پور لمہ جا رہا تھا کہ احمد پور لمہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوید عثمان ،وسیم عثمان،تین سالہ داؤد ،چک 146پی کا صدیق احمد ،دلاور،محمد شمشاد،زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نوید عثمان کی بیوی انیلہ عثمان جبکہ دو کمسن بیچیاں آمنہ بی بی اور بشیراں بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے رحیم یار خان ہسپتال متنقل کر دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق نوید عثمان کے موٹر سائیکل پر چار افراد جبکہ صدیق احمد کی موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے نوید عثمان ،وسیم عثمان اور تین سالہ محمد داؤد کی نماز جنازہ گزشتہ روز تعمیر ملت ہائی سکول کے گرؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی واضح رہے کہ نوید عثمان ،وسیم عثمان ،پیپلز پارٹی کے رہنماء عثمان غنی کے صاحبزادے تھے جبکہ تین سالہ محمد داؤد عثمان غنی کا پوتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button