تازہ ترینعلاقائی

کراچی:ڈیفنس میں تیزرفتارڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بہنوں سمیت 3 افراد جاںبحق

motar cycleکراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بہنوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 بہنوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں اصغر خان، ظہوراں اور حضوراں شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا، جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب ڈرائیور نے بتایا کہ ڈمپر کی رفتار زیادہ نہیں تھی، موٹر سائیکل والا ہی غلط راستے سے آرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button