پاکستان

موٹروے پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی کی04 وارداتیں ناکام ،سات ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد موٹروے پرکلر کہاراور جی ٹی روڈ پر رینالہ خورد، پتوکی اور خانیوال کے علاقوں میںڈکیتی کی04 وارداتیں ناکام بناتے ہوئے سات ڈاکو ئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے ﴿M-2﴾ پر کلر کہار کے علاقے میں دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران کو ایک بیڈ فورڈ ٹرک نمبرAB-9797کے ڈرائیور سلیم خان سکنہ مردان اور ٹرک نمبر MRP-3814کے ڈرائیور ساجد سکنہ چکوال نے بھی بتایا کہ پیچھے 03مسلح ڈاکوئوں نے ہم سے گن پوائنٹ پر نقدی 5000ہزار روپے اور 7000روپے اور موبائل فون چھینا ہے اور فائرنگ بھی کی ہے یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران POاظہر حسین شاہ اورAPOرانا محمد فاروق فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک سفید آلٹو کار نمبر LP-858سوار مسلح ڈاکوئوں نے موٹروے پولیس کے افسران پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تاہم موٹروے پولیس افسران کے جوابی فائرنگ سے 02 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے ورج کی طرف بھاگ گئے جبکہ ایک ڈاکونے گاڑی بھگا دی توموٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر اپنی اگلی پیٹرولنگ کار میں سوار افسران SPOسفیر حسین شاہ اورPOمحمد یوسف اور کمانڈو اسکواڈ کو مذکورہ کار روکنے کی اطلاع دی جنہوں نے کلر کہار ٹول پلازہ پر کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے مذکورہ کار کو روک لیا اور اس میں سوار ایک ڈاکومحمد شاہد ولد سرتاج خان سکنہ مردان کو گرفتار کرلیا ، دوران تفتیش ملزم نے اقرار کیا کہ انہوں نے ہی ٹرک ڈرائیوروں سے نقد ی چھینے تھے جبکہ ایک دوسر ے واقعہ میں گزشتہ رات سوا ایک بجے چوہدری برادرز کی ایک بس نمبر LRT-3418جو کہ47مسافروںکو لیکر لاہور سے ڈی جی خان جا رہی تھی مانگامنڈی سے مذکورہ بس میں 04اور مسافر سوار ہوئے جنہوں نے اختر آباد کراس کر نے کے بعد گن پوائنٹ پر بس میں لوٹ مار شروع کردی،اسی دوران موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ افسران POعبداشکور اورPOمحمد ساجدنے بس کو جاتے ہوئے اس میں غیر معمولی حرکات محسوس کی تو بس کا پیچھا کر کے اس کو رکنے کا اشارہ کیا تو بس میں سوار ڈاکوئوں نے موٹروے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،موٹروے پولیس کے افسران نے جوابی کارروائی شروع کردی اسی دوران کمانڈواسکواڈ بھی افسران کی مدد کو پہنچ گئے اور کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ چلتا رہا اور کمانڈوایکشن کرتے ہوئے 02 ڈاکوئوں مدثر احمد اوراشرف مسیح سکنان لاہور کو دو 30بورپسٹل اور گولیاں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دو ڈاکوئوں فائرنگ اورتاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، اسی طرح جی ٹی روڈ پر دیگر دو مزید کارروائیوں میں پتوکی اور خانیوال کے علاقوں میں موٹروے پولیس کے افسران نے 04مسلح ڈاکوئوں محمد عباس ولد غلام محمد سکنہ قصور، محمد ادریس ولد محمد یوسف سکنہ پشاور ،چوہدری راشد ولد راشد احمد سکنہ لاہور اور محمد سلیم ولد محمد الیاس کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے ا اور ان کے قبضے سے 44بوررائفل 02عدد اور 30بورپسٹل 04عدد بمعہ گولیا ںبرآمد کرلیں یہ ڈاکو ڈکیتی کے نیت سے جی ٹی روڈ پر کھڑے تھے ، بعد ازاںموٹروے پولیس نے گرفتارڈاکوئوںکو برآمد شدہ اسلحہ سمیت برائے مزید قانونی کارروائی متعلقہ لوکل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ان کارروائیوں میں حصہ لینے والے افسران کو انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس واجد علی خان درانی نے شاباش دی اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker