شہ سرخیاں
Home / Uncategorized / چنیوٹ: تیزرفتار آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر, نوجوان لڑکی ہلاک جبکہ ایک بچی اور نوجوان زخمی

چنیوٹ: تیزرفتار آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر, نوجوان لڑکی ہلاک جبکہ ایک بچی اور نوجوان زخمی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)تیز رفتار آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ایک نوجوان لڑکی ہلاک جبکہ ایک بچی اور نوجوان زخمی تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ رشیدہ سٹاف کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل کے تینوں سوار گر گئے جن میں سے زھرہ دختر اشرف بعمر 18سال موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ عالیہ دختر اشرف بعمر 12سال اور اورنگ زیب ولد حبیب بعمر22سکنہ موضع بخاریاں زخمی ہوگئے ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے مخالف سمت سے آتے ہوئے دودھ والا ٹینکر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گیا مگر دودھ والی ٹینکرمیں موجود سوار محفوظ رہا اور موٹرسائیکل پر سوار زھر ہ بی بی آئل ٹینکر کے نیچے آنے سے جاں بحق ہوئی جبکہ ڈرائیور آ ئل ٹینکر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ دوسرے حادثے میں سرگودھا روڈشیل پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار کار والے نے سائیکل سوار کو ٹکرمار دی جس سے سائیکل سوار مجید خان ولد سرورخان بعمر30 گر کر شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122چنیوٹ کو اطلاع موقع پر پہنچ گئے اور مجید خان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

x

Check Also

وفاقی وزراء کی عدم شرکت۔۔۔!

جمعہ کے روز سینیٹ کے منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم ...

Connect!