تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ لاہور روڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار وں کو کچل ڈالا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ لاہور روڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار وں کو بیدردی سے کچل ڈالا ایک جاں بحق دوسرا شدید زکمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا حالت ناز ک بتایا گیا ہے کہ لاہور روڑ ساڑ مراد والا کے قریب چنیوٹ سے ہرسہ شیخ جانے والے موٹرسائیکل سوار مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگئے جس سے اعظم ولد نور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ناظم ولدغلام علی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button