تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:موٹر وے پولیس تماشائی بن گئی ، مسافر لٹ گئے

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾موٹر وے پولیس تماشائی بن گئی پاس ہی مسافر لٹ گئے مسافروں سے 72ہزار روپے نقدی موبائل فونز لو ٹ لیے ڈاکوئوں کو نا پکڑنے پر مسافروں نے موٹر وے پولیس کے خلاف شدید احتجاج نعرے بازی اور روڈ بلاک کر دیا واقعات کے مطابق اے پی وی وین نمبر 6047ایل ای ایس جسکو ڈرائیو اظہر حسین چلا رہا تھا مسافروں کو لاہور سے لیکر بورے ولا جارہا تھا کہ جب وین اختر آباد سے تھوڑے فاصلے پر پہنچی تو وین میں سوار دو افراد نے اچانک اسلحہ نکال لیا اور اسلحہ کے زور پر مسافروں الطاف حسین ماجد علی وغیرہ سے 72ہزار روپے نقدی اور موبائلز فون لوٹ لیے اسی دوران موٹروے پولیس کی گاڑی موقع پر آگئی ڈاکو موٹر وے پولیس کے سامنے آہستہ آہستہ پیدل چلتے ہوئے فرار ہوگئے مسافروں کی نشاندہی کے باوجود موٹروے پولیس کی جانب سے ڈاکوئوں کو گرفتار نہ کیا گیا جسپر مسافروں نے موٹروے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور چند منٹ تک موٹروے کو بلاک کر دیا سٹی پولیس رینالہ خورد نے الطاف حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اظہرعلی اورمحمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker