تازہ ترین

موٹروے پرگاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو اپنی حفاظت کیللئے سیٹ بیلٹ لازمی باندھنی چاہییں

Mw BPبھائی پھیرو(نامہ نگار) موٹر وے پر گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کو اپنی حفاظت کیللئے سیٹ بیلٹ لازمی باندھنے چاہییں ٹرکوں ٹریکٹروں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو انتہائی بائیں لائن استعمال کرنی چاہئے ۔تما م بلا لائسنس ڈرائیوروں اوراوور سپیڈنگ کرنے والوں کو ایک ہفتہ تک کیلئے وارننگ سلپیں جاری کردی گئی ہیں اس کے بعد موٹر وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔بیک لائٹس نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی یہ باتیں ایس پی موٹر وے مرزا فاران بیگ اور بیٹ نمبر 13 جمبر کلاں کے ڈی ایس پی حاجی نذیر حسین نے موٹر وے آفس جمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں اس موقع پر ایڈ من محمد جاوید بھٹی اور پی اوزاہد حسین بھی موجود تھے ایس پی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ موٹر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی ایس پی موصوف نے کہا کہ سیٹ بیلٹ باندھنے سے ہیڈ انجری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک والوں کو چاہئے کہ وہ بلا وجہ غلط لائن کا استعمال نہ کریں کیونکہ آپ کی جان بہت قیمتی ہے لہٰذا گاڑیاں چلاتے وقت احتیاط اور حاضر دماغی سے کام لیں آخر میں انہوں نے دائین جانب جانے والی متعدد سست رفتار گاڑیوں کے چالان کا حکم دیا جبکہ متعدد کو وارننگ دیں ۔3-7-2013۔نوٹ۔ان پیج اور تصاویل لف ہزا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button