تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:موٹر وے پولیس نے سبزہلالی پرچم لہراکر یوم آزادی کی تقریب کا افتتاح کیا

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 13جمبر کلاں میں ایڈمن مینجر جاوید احمد بھٹی نے جشن آزادی کے موقع پرموٹر وے آفس میں سبز ہلالی پرچم لہراکر یوم آزادی کی تقریب کا افتتاح کیا ۔اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کروائی ۔اس موقع پر سی پی او حاجی نذیر احمد اور دوسرے افسران بھی موجود تھے آخر میں انہوں نے ملتان روڈسے گزرنے والی کاروں ویگنوں اور موٹر سائیکل سواروں میں یوم آزادی کے بیجز، جھنڈے ٹافیاں اوربسکٹ تقسیم کئے ۔ ڈی ایس پی حاجی نذیر حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے تحفظ کی ضامن ہے انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کوموقع پر ہدائت کی کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں اور اپنی موٹر سائیکل انتہائی دائیں لین پر چلائیں جبکہ سست رفتار گاڑیاں دائیں لین استعمال کرنے کے ساتھ گاڑی کی باڈی سے باہر سریا وغیرہ لوڈ نہ کریں ورنہ ایسی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی دریں اثناء بلدیہ بھائی پھیروکے چیف آفیسر نے بھی بلدیہ آفس کی چھت پر سبز ہلالی پرچم لہریا ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی لی اس موقع صبح صادق نقیبی ،رانا بلو اور دوسرا عملہ بھی موجود تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  شعور معاشروں کو بدل دیتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker