پاکستان

وفاق کا موٹروے پولیس میں مزید ساڑھےتین ہزارنئی بھرتیاں کرنے کافیصلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوسمری ارسال

پشاور﴿بیورو رپورٹ﴾وفاق نے موٹر وے پولیس میں مزید ساڑھے تین ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے نئی بھرتیوں کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوسمری ارسال کر دی ہے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے لئے بھرتیوں کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد بھرتی کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا موٹر وے پولیس کے ذرائع کے مطابق اس وقت نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے پانچ ہزار نفری ہے جبکہ یہ نفری آٹھ ہزار تک بڑھائی جا رہی ہیں ۔ جس کے لئے مزید تین ہزار نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں ۔ نئی بھرتیوں کے حوالے سے موٹر وے پولیس نے اپنی سفارشات وزارت مواصلات کے ذریعے اسٹیبشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ون کے لئے خیبر پختونخوا میں ساڑھے چھ سو سے زائد نئی بھرتیاں کی جائیگی جن میں خواتین کے لئے بھی کوٹہ مختص کیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں  منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں، لاہور کیلئے میگا پراجیکٹس کے اعلان پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker