پاکستانتازہ ترین

موٹروے پرتیزرفتارکاردھند کی وجہ سے اُلٹ گئی، ایک ہی خاندان کی 4خواتین جاںبحق

motarwayسکھیکی(مانیٹرنگ سیل ) علاقہ تھانہ سکھیکی کے قریب کوٹ سرور انٹر چینج کے پاس موٹر وے پر ایک تیز رفتار کاردھند کی وجہ سے ڈیوائڈر دیوار سے ٹکرا کر اُلٹ گئی، جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کی 4خواتین جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں خدیجہ بیگم اور اُسکی تین بیٹیاں شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق خدیجہ بیگم اپنی چار بیٹیوں عائشہ، آمنہ،عاصمہ، رضیہ بی بی اور رشتہ دار محمد امین کے ہمراہ کار نمبر LEA-872 پراتوار کی شام لاہور سے پنڈ دادنخان جا رہے تھے کہ علاقہ تھانہ سکھیکی میں کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب شدید دھند کی وجہ سے کار ڈیوائڈر سے ٹکڑا کر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں خدیجہ بیگم اور اُسکی تین بیٹیاں عائشہ، آمنہ اور عاصمہ جاں بحق ہو گئیں جبکہ ڈرائیور محمد امین اور رضیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو موٹر وے پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سانحہ پشاور 16 دسمبر آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پہلی برسی پرتقریب کا انعقاد ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker