بین الاقوامیتازہ ترین

بچوں کو جنم دینے کے بعد ایک ایک کر کے ڈبوں میں پیک کرنے والی ماں گرفتار

کنساس (مانیٹرنگ سیل) امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک مکان سے سات کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد سابق خاتون مالکن کو حراست میں لے کرچھ بچوں کے قتل کے الزام میں یوٹاہ کاﺅنٹی جیل میں بند کردیاگیاہے ۔پولیس حکام کا خیال ہے کہ 39سالہ’ میگان ہنٹس مین ‘نے 1996ءسے 2006ءکے دوران مختلف اوقات میں بچوں کو جنم دیا اور پھر ڈبوں میں پیک کرکے گیراج میں رکھتی رہی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کی لاشوں کا اُس وقت انکشاف ہواجب تازہ تازہ جیل سے رہائی پانیوالے ہنٹس مین کے سابق شوہر گھر میں صفائی کررہے تھے اوراُنہیں ایک بچے کی لاش ملی ، پولیس کو اطلاع دی گئی اور سرچ آپریشن ہونے پر گیراج میں ڈبوں سے مزید چھ بچوں کی لاشیں ملیں ۔ پولیس کیپٹن رابرٹ نے بتایاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاہم شبہ ہے کہ تمام سات بچوں کے بات میگان ہنٹس مین کے سابق شوہر ہیں اور اِس بات کا ابھی علم نہیں کہ بچوں کے باپ کو ہلاکتوں کا علم تھایانہیں ،یہ ون ملین ڈالر کاسوال ہے۔ ہنٹس مین کی تین بیٹیاں ہیں جوگھر میں رہائش پذیر ہیں تاہم پڑوسیوں کو کوئی غیرمعمولی تبدیلی نظر نہیں آئی اور نہ ہی کسی کو علم ہے کہ خاتون حالیہ سالوں میں حاملہ تھیں ۔ ہنٹسمنین کے خاندان نے بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ افسردہ ہیں ، اپنے حوصلے باندھ رہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ وقت ایک دوسرے کی مدد کرسکیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker