تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:محکمہ صحت کےزیراہتمام ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ کاافتتاح ظہیراےملک نےکیا

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) ضلع اوکاڑا میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اوکاڑا میں ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک نے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلٹھ ڈاکٹر سعید اللہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر ،ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس قاری اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ نے ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے دوران بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی حفاظتی ٹیکوں کا کورس،دودھ پلانے والی ماؤں اور حاملہ خواتین کو آئرن کی گولیاں کھلانے سمیت تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اس مہم کے دوران نگرانی کریں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ بچن کی پہلی ہالی ووڈفلم کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker