سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور یو این او کے زیر اہتمام ہفتہ ’’ماں اور بچہ ‘‘ 21تا 26مئی تک منایا جا رہا ہے ۔اس دوران ضلع بھرکی تمام تحصیلوں میں ورکشاپس منعقد ہو ں گی ۔ جس میں ماں اور بچے کی صحت ، صفائی ، صاف پانی ، لیٹرین کی اہمیت ، آلودہ پانی کے نقصانا ت ، پولیو کے بارے میں آگاہی اور کھلی جگہ پر رفع حاجت کے نقصانات بارے شرکائ کو آگاہی دی جائے گی۔ ان ورکشاپس میں اساتذہ ، طالب علموں ، والدین ، مقامی کیمونٹی اور دیگر تنظیموں کے اراکین شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق 21مئی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 101شمالی ، 22مئی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 133جنوبی ، 23مئی کو گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبر 2 نواں لوک ساہیوال ‘ 24 مئی کو گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک نمبر 13جنوبی بھلوال اور 25 مئی کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول آلہ آباد تحصیل شاہ پور میں آگاہی سیشن منعقد ہونگے ۔
You must be logged in to post a comment.