تازہ ترینعلاقائی

لاہور: ماں نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

لاہور (مانیٹرنگ سیل) پولیس کے مطابق نادر آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے بچے کی لاش اور خاتون کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اپنے بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے اور اس کی ذہنی حالت درست نہیں لگتی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی اور وہ کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے رہی جس کی وجہ سے خاتون کی ذہنی حالت اور اندوہناک واقعے کے بارے جانے کے لئے اس کے اہل محلہ اور رشتے داروں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker