علاقائی

میری عمربھی تجھ کولگ جائے،دوحقیقی بھائیوں کی لڑائی میں ماں چل بسی

پھولنگر﴿نامہ نگار﴾میری عمر بھی تجھ کو لگ جائے ،،دو حقیقی بھائیوں کی لڑائی میں ایک بیٹے کا فائر لگنے سے ماں چل بسی ۔ایک بیٹے کو بچاتے ہوئے ممتا کی ماری ماں دوسرے بیٹے کی بندوق کی گولی سے ہلاک۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کی نواحی بستی ،،جھگیاںلالوکی کھچیاں،،میں دو سگے بھائی ریاست محمد اور اصغر آپس میں کسی بات پرلڑنے جھگڑنے لگے۔اسی اثنا مشتعل ہوکر ریاست اندر سے اپنے باپ کی بندوق اٹھا لایا اور اپنے بھائی اصغر کو فائر مارنے لگا۔ممتا کی ماری ماں حنیفاں بی بی دوڑتی ہوئی اپنے بیٹے اصغر کو بچانے کے لئے اسکے آگے آکھڑی ہوئی مگر تقدیر کا کھیل ہے کہ اپنے ہی بیٹے ریاست کی گولی لگنے سے ماں حنیفاں بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا بیٹا اصغر بچ گیا۔باپ محمد کھچی کی رپورٹ پرتھانہ سرائے مغل پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: یوسف گوٹھ میں تیزرفتارسوزوکی الٹنے سے 7افراد زخمی ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker