تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:دیہاتی اور کسان موٹروے پولیس کے جرمانوں سے بہت تنگ آگئے

motorway policeبھائی پھیرو(نامہ نگار)دیہاتیوں اور کسانوں کو موٹر وے پولیس کے بلا جواز جرمانوں کے خلاف شہریوں نے موٹروے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سے گذرنے والی موٹر وے کے ارد گرد واقع دیہات کے لوگ اور کسان آجکل موٹروے پولیس کے جرمانوں سے بہت تنگ آچکے ہیں۔جو کوئی شخص ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کو جانے کیلیے ٹریکٹر ،یا موٹر سائیکل پرصرف سڑک کراس بھی کرے اسے بھی دھر لیا جاتا ہے اور بھاری جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔اسی طرح سڑک پر گنا،بھوسہ یا زرعی اجناس لیجاتے ٹریکٹر ٹرالوں کو بھی بھاری جرمانوں نے پریشان کر رکھا ہے۔گزشتہ روز بھائی پھیرو کا ایک دوکاندار شفاقت بھٹی اپنی موٹر سائیکل پر ایک گاؤں جانے کیلیے سڑک کراس کرنے لگا تو اسے بھاری جرمانہ کر دیا گیا۔اس شہری نے کہا ہے کہ وہ موٹر وے پولیس جمبر کے خلاف دفتر کے باہر کسانوں کے ہمراہ دھرنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker