پاکستانتازہ ترین

موٹروے پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی کی حدود سے چوری شدہ لی گاڑی برآمد کر لی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) موٹروے پولیس نے علاقہ تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران SPO محمد زبیراور SPO اسد ایاز نے دورانِ پٹرولنگ موئثر کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے چوری شدہ ٹیوٹا کرولا کار نمبر YU-978کو (اسلام آباد۔پشاور) موٹروےM-1 سے برآمد کر کے لوکل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم برہان انٹرچینج کے قریب مذکورہ گاڑی کو فنی خرابی کے باعث چھوڑ کر اپنی دوسری مددگارسیاہ رنگ کی کرولہ کار نمبر LED-9656 میں بجانب پشاور بھاگ رہا تھا۔ موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر اس سارے واقعہ کی اطلاع اپنی دیگر پٹرولنگ موبائلز کو بذریعہ وائرلیس دی۔ کچھ ہی دیر بعد PO محمد عارف اور PO شاد ایازمذکور رکو روک لیا اور ڈرائیور میر آغا ،سکنہ افغانستان کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ تور ڈھیر ضلع صوابی کے سب انسپکٹر ابرار خان کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker