تازہ ترینعلاقائی

آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر پتوکی میں موٹر وے پر ہونے والے حا د ثا ت میں زخمی یا شہید ہونے والوں کی یاد میں سیمینار اور واک کا اہتمام

پتوکی (نامہ نگار)آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر پتوکی میں موٹر وے پر ہونے والے حا د ثا ت میں زخمی یا شہید ہونے والوں کی یاد میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی موٹر وے شوکت علی چنگیزی ،پریس کلب پتو کی کے صدر تنویر اسلم خاں ،نائب صدر میاں آصف سعید، جنر ل سیکر ٹری شیخ احسن سلیم ، آریو جے ضلع قصور کے نائب صدر ظہور احمد ساجد ، سیکر ٹری اطلا عات محمد نعیم سلطان ، پریس کلب پتو کی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈ ن ، ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتو کی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، سول سو سا ئٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیا ت ضلع قصور کے نا ئب صدر حاجی محمد اسلم اور موٹر وے پولیس کے جوانوں نے شرکت کی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی نے کہا عوام الناس کو حادثات سے بچنے کے طریقے بتا ئے اور موقع پر موجود نوجوان ڈرائیوروں کے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ بغیر ہیلمٹ ٹریننگ اور لائسنس کے بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے سے منع کریں تاکہ مستقبل کے معماروں کی ندگیوں کو بچایا جا سکے ۔انھوں نے کہا کہ دوران سفر احتیا ط سے ڈرائیونگ کریں اور موبا ئل فون کا استعمال ہر گز ہر گز نہ کریں ۔ واک کے شرکا ء نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کا رڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button