تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

ہوا میں تیرتا کمپیوٹر ماؤس بھی تیار

mouseنیویارک (ڈیسک رپورٹر) کمپیوٹر ماؤس تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے مگر ایسا نہیں دیکھا ہوگا جو ہوا میں تیر کر اپنا کام کرے گا۔جی ہاں چیک ری پبلک کی ایک کمپنی نے ایسا حیرت انگیز ماؤس تیار کیا ہے جو بہت جلد گھر یا دفاتر وغیرہ میں کام کرتا نظر آئے گا اور اس کا ہوا میں رہ کر کام کرنا کوئی جادو نہیں۔یہ وائرلیس کمپیوٹر ماؤس جسے بیٹ کا نام دیا گیا ہے، کے نیچے موجود پیڈ اور مقناطیسی رنگ اسے ہوا میں کام کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اپنے پیڈ سے 40 ملی میٹر فاصلے تک یہ کام کرسکے گا اور اس سے عام ماؤس کے مقابلے میں ہاتھ پر دباؤ بھی کم پڑے گا۔ ابھی اس ماؤس کی آزمائش کی جارہی ہے اور اسے فروخت کے لئے پیش کئے جانے کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button