تازہ ترینفن فنکار

اداکار ننھا کی 36ویں برسی آج منائی جائے رہی ہے

کراچی(نمائندہ شوبز نیوز٭پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 36ویں برسی 2جون آج منائی جائے رہی ہے۔ دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’’ الف نون ‘‘ سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ’’ وطن کا سپاہی ‘‘ سے کیا معروف پاکستانی فلم ’’ دبئی چلو ‘‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی ، سالا صاحب،نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی ،مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں ننھا کی تائٹل رول پر مشتمل فلم سالا صاحب لاہور میں 300ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ننھا نے 2جون1986کو موت کو گلے لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!