علاقائی

سیالکوٹ:ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں،عمران اشرف

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾مسلم لیگ ن رکن صوبائی اسمبلی انجینئر عمران اشرف نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں ان کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج اپنے مرکزی رابطہ آفس میں استحکام پاکستان میں اقلیتوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ کرسچن یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران اشرف نے کہاکہ گذشتہ 10سالہ سیاسی کیرئر میں انہوں نے اپنے فرائض منصبی مکمل ایمانداری اور دیانت داری سے انجام دیئے ہیں اور اپنے حلقہ کے لوگوں کی اپنے پوری صلاحیتوں کے ساتھ بلا امتیاز خدمت کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر اقبال کے لاکھوں باسیوں کو مشنری تعلیمی اداروں نے زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے قبل ہی مشنر ی تعلیمی اداروں نے کام شروع کردیا تھا اور ان ہی تعلیمی اداروں میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال(رح) اور فیض جیسی شخصیات نے اپنی تعلیم حاصل کی اور تحریک پاکستان کی بھاگ ڈور میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ مسیحیوں کی جانب سے اب بھی درجنوں سکول اور ہسپتال عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں۔ عمران اشرف نے کہاکہ میں نے اپنی ذاتی گرہ سے مسیحی آبادی کی علاقوں میں800اسٹریٹ لگانے کا منصوبے کا آغاز کردیا جن میں 600اسٹریٹس کی تنصیب کی جاچکی ہے جبکہ کلیساؤں کو جانے والے ٹوٹ پھوٹ کے شکار رستوں کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی کرسچن ٹاؤن میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بھی تنصیب کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میں واحد منتخب نمائندوں ہو ں جو اپنے حلقے کے مسیحیوں کے قریب ہوں اور ان کو اور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں مسیح کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھوں اور ان کے مسائل کو حل کروں۔ تقریب سے مسیحیوں کے نمائندہ شکیل انجم نے کہاکہ اصل سیٹ عزت و احترام کی ہے جو مسیحیوں نے عمران اشرف کو دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسیح یوتھ بیدار اور باشعور ہے اور اب وہ کسی کی باتوں میں آنے والی نہیں وہ صرف ان کو اپنا ووٹ دیگی جو ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہا ہے ۔ پادری سراج مسیح نے کہاکہ مسیحیوں میں کوئی پنجابی، سندھی ، بلوچی اور مہاجر نہیں ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم اپنا ووٹ قائد اعظم محمد علی جناح کو دیکر کر پاکستان جیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسیحی یہاں کے باسی ہیں اور ہمارا جینا مرنا پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران اشرف علاقے کی ابھرتی ہوئی سیاسی و سماجی شخصیت ہیںاور مسیحی کمیونٹی ساتھ روحانی تعلق رکھتے ہیں۔قیصر گل نے کہاکہ مسیحیوں کیلئے عمران اشرف کی خدمات قابل ستائش ہیںجس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔طارق ولسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوتھ کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور مسیحی یوتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے مسیحیوں کے کلیساؤں میں روزانہ ملکی سا لمیت اور استحکام کیلئے کی دعا کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرسمس اور ایسٹر کے تہواروں پر گھنٹوں بجلی بند رکھنے کا حکومت نوٹس کیوں نہیں لیتی ۔ انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ امدادی اور فلاحی منصوبوں میں مسیحی بیواؤں اور یتیموں کو بھی شامل کی جائے۔تقریب میں طارق اسماعیل، ماسٹر ایرک حیات ،پادری مالک، پاسٹر ساجد، احسان ، مبروک اورپاسٹر شوکت کے علاوہ بڑی تعداد میں مسیحی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:بجلی کےبحران پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کی کال پر ہڑتال کے موقع پر مال روڈ پر تاجر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker