تازہ ترینعلاقائی

قصور:MPAبن کرحلقہ سےکرپشن ،بےروزگاری اورظلم کاخاتمہ کردوںگا،چوہدری الیاس خاں

قصور ( حا فظ جاوید الر حمن سے ) ایم پی اے بن کر حلقہ سے کرپشن ، بے روز گاری اور ظلم کا خاتمہ کر دوں گا۔ کیونکہ کرپشن اور ظلم پر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ حلقہ کے10ہزار نوجوانوں کو رجسٹرڈ کرکے انہیں دنیا بھر میں نوکریوں کے مواقع فراہم کروں گا۔ مصطفی آباد کے تاجروں کی طرف سے جس طرح میرا شاندار استقبال کیا گیا ہے ایسی خوشی مجھے اس قبل کبھی نہیں ملی۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں نے مین بازار مصطفی آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ ناظم ملک عبدالستار، انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال، سابقہ کونسلر منیر احمدنے چوہدری الیاس خاں کی حمایت کا اعلان کیا۔ ملک عبدالستار نے کہا کہ میں اپنی برادری اور دوستوں کی طرف سے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور ان کی کامیابی کے لئے گھر گھر جا کر محنت کریں ۔ ظہور شاہین روپال نے کہا کہ ہم نے آئندہ الیکشن میں چوہدری الیاس خاں کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چوہدری محمد عمر نے کہا کہ چوہدری الیاس خاں نے راجہ جنگ کی بجائے مصطفی آباد کر ترجیح دی ہے۔ ہم راجہ جنگ کی دونوں یونین کونسلوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ تاشفین ٹیپو نے کہا کہ ہم ظہور شاہین روپال کی قیادت میں ان کے ساتھ ہیں۔ سابقہ کونسلر چوہدری حفیظ اللہ خاں نے کہا کہ ملک عبدالستار اور ظہور شاہین روپال کی طرف سے ہماری حمایت کااعلان خوش آئندہ بات ہے۔ سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو نے کہا کہ میں اپنی تمام برادری کی طرف سے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ انجمن تاجران کی طرف سے چوہدری الیاس خاں کا شاندار استقبال اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ ان کی کامیابی یقینی ہے۔ آج کا دن مصطفی آباد کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ لالہ غلام محمد نے کہا کہ چوہدری الیاس خاں عوامی مسائل حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے پڑھا لکھا با صلاحیت سیاست دان ہے آئندہ الیکشن میں ان کی کامیابی یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بدلتے حالات میں قرآن سے راہنمائی حاصل کیجئے! (آخری قسط)

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker