علاقائی

حاصلپور:جرنلسٹ کے ساتھ میرا تعاون ہمیشہ رہیگا،چوہدری ریاض سابقہ ایم پی اے

حاصل پور ﴿بیوروچیف پاکستان﴾جرنلسٹ کے ساتھ میرا تعاون ہمیشہ رہیگا۔بطورایم پی اے بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ریاض سابقہ ایم پی اے حاصل پور ،چوہدری احمد نواز سابق ایم پی اے حاصل پور نے پریس کلب حاصل پو میں ایک تقریب میٹ دی پریس میں کیا۔تفصیل کے مطابق پریس کلب حاصل پور میں میٹ دی پریس ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت نو منتخب صدر پریس کلب شیخ محمد سیلم نے کی۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری ریاض احمد سابقMPA حاصل پور اور مہمان اعزاز چوہدری احمد نواز سابق MPA حاصل پور تھے۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیاض احمد خان سیکرٹری جنرل پریس کلب حاصل پور نے ادا کئے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد نو منتخب عہدیدران سے مہمان خصوصی کا تعارف کرایا گیا۔ تعارفی نشت کے بعد سرپرست پریس کلب حاصلپور ندیم خالق، صدر پریس کلب شیخ محمد سیلم، بیوروچیف پاکستان طارق جاوید علی پاک نیوز لائیو نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ جرنلسٹ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ اور عوامی سماجی مسائل کے حل کیلئے جرنلسٹ کو کافی حد تک مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہ جرنلسٹ حق اور سچ پر مبنی بات کر تے ہیں۔ اور ذرد صحافت کے خلاف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی شخصیات و جرنلسٹ مل کر شہری مسائل حل کر سکتے ہیں۔چوہدری احمد نواز سابق ایم پی اے حاصل پور نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔اور اہل علاقہ کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔چوہدری ریاض احمد سابقMPA حاصل پور نے اپنے خطاب میں کہا کہانشائ اللہ آئندہالیکشن میں حصہ لو گا۔دور اقتدار میں اسکے ہاتھ سے کسی فرد کو نقصان نہ پہنچے۔تھانہ کلچر کی کبھی سیاست نہیں کی۔ہمیشہ شرافت سے زندگی گزاری ہے۔اور سیاست خدمت خلق کا نام ہے۔اور ووٹ کی پرچی قوم کی امانت ہے اور امیدار کو بھی چاہے کہ وہ حاصل کردہ پرچی سے مسائل حل کرئے اس موقع پر راشد چوہدری، اسلم چوہان، ناصر جوئیہ، فخر عباس شاہ،شمشاد علی،ملک یٰسین، رضوان منظور، محمد افضل نظامی، شیخ طارق ،محمد رضوان علی و دیگر جرنلسٹ موجود تھے مزیذ براں مذکورہ بالا مہمان خصوصی حضرات کے آنے پر معزاز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے اور آتش بازی بھی کی گئی بعدازاں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی طویل ترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نےزمینداروں کی کمر توڑکررکھ دی ہے،یعقوب بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker