پاکستانتازہ ترین

کراچی:پولیس نےٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے3کارکن گرفتارکرلیے

mqmکراچی(نامہ نگار)کراچی میں سی آئی اے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے3کارکن گرفتار کر لئے ،ملزمان طالبان کے نام پربھتہ خوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔ہفتہ کو ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان علی خواجہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتا یا کہ سی آئی اے ،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے نیوکراچی اللہ والی چورنگی پر یاروگوٹھ سے دو ملزمان کامران عرف لنگڑا اور کاشف نفیس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزمان نے اب تک 12سے زائد افراد کو قتل کر نے کا اعتراف کیا ہے جن میں کاکر،محمد ابراہیم ،مفتی عباس قادری ،نوید پنجابی ،ندیم ،مفتی ابراہیم ،ڈیتا ،لاشاری،زاہد مناسمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے ملزمان کا وسیع گروہ ہے جو کہ مکمل ریکی کرنے کے بعد اپنے ٹارگٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں ۔جبکہ ایک دوسری کارروائی میں سی آئی اے پولیس نے نیوکراچی کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کراچی کے متعدد ڈاکٹروں سے بھتہ وصول کر چکا ہے ۔ملزم ایک ٹی سی ایس کورئیر کمپنی کے لفافے میں ایک عدد اسلحہ کی گولی رکھ کر ڈاکٹروں کو بھیجتے ہیں اور پھر ڈاکٹر وں کو ساؤتھ افریقہ سے ٹیلی فون کر کے بھتے کی رقم ویسٹرن یونین کے ذریعے ساؤتھ افریقہ میں وصول کرتے ہیں ۔ملزم کورئیر کمپنی کا سابق ملازم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک متعدد ڈاکٹروں سے بھتہ وصول کر چکا ہے اور 8عدد کیسز اے وی سی سی ،سی آئی اے کو موصول ہو چکے ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گردونواح میں چوری، ڈکیتی، اورقتل کی8 وارداتیں،پولیس خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker