پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کے جانثاران ہمہ وقت اپنے قائد کے ایک حکم پر جانوں کا نظرانہ دینے کے لئے تیار ہیں

سنجھورو(نامہ نگار)الطاف حسین کے جانثاران ہمہ وقت اپنے قائد کے ایک حکم پر جانوں کا نظرانہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ ظفر کمالی MPAسندھ اسمبلی،جھوٹے پروپگنڈے سے الطاف حسین کی محبت کم نہیں کی جاسکتی۔فرید احمد ممبر سندھ تنظیمی کمیٹی۔BBCاپنا قبلہ درست کرے اور الطاف حسین کی کردار کشی فوری بند کرے۔عارف شیخ ذونل انچارج MQMسانگھڑ۔  متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کی جانب سے ایک ریلی کاانعقاد کیا گیا جس میں MQMکیقائد الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ریلی میں MPAسندھ اسمبلی کے رکن ظفر کمالی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن فرید احمد ،زونل انچارج محمد عارف شیخ ،جوائنٹ زونل انچارج اسرار احمد قریشی،زونل ممبران ،کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے رکن ظفر کمالی نے کہا کہ الطاف حسین کے کارکنان ہر وقت اپنے قائد کے حکم پر اپنی جانوں کے نظرانے دینے کے لئے تیار ہیں اور اس مشکل گھڑی میں الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔سندہ تنظیمی کے رکن فرید احمد نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اورملک دشمن عناصر کی تما م سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ جس طرح کل عوام الطاف حسین کے ساتھ تھی آج بھی اسی طرح ساتھ ہے اور کارکنان و زمہ داران کا الطاف حسین پر اندھا اعتماد ہے۔ جھوٹے پروپگنڈوں کی مدد سے الطاف حسین کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔زونل انچارج سانگھڑ محمد عارف شیخ نے کہا کہ الطاف حسین لاکھوں دلوں میں بستے ہیں اور BBCنے ہرشہ سرائی کرکے الطاف حسین کی کردار کشی کرنے کی کوشش کی ہے BBCنے لاکھوں دلوں کی دل آزاری کی ہے حکومت BBCپر MQM کے خلاف ہونے والے میڈیا ٹرائل کا نوٹس لیا جائے اور الطاف حسین کے خلاف جھوٹا پرپگنڈہ بند کیا جائے ورنہ عوام اپنا فیصلا خود کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ماضی میں بھی الطاف حسین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن ہر شازش کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس بار بھی سازشی عناصر شکست سے دوچار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker